ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

بابراعظم کو دیکھ کر ٹی وی اسکرین چومنے والے کشمیری شہری کی ویڈیو وائرل

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو گزشتہ روز 10 وکٹوں سے ملنے والی عبرتناک شکست پر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو دیکھ کر ٹی وی اسکرین چومنے والے کشمیری شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر سے پاکستانی ٹیم کے

کپتان بابر اعظم کے مداح اور کرکٹ کے متوالے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں گھر میں ٹی وی اسکرین کو چومتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنے گھر کی ٹی وی اسکرین چومتے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ بابراعظم کو دیکھ کر اسکرین کو چوم رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کی فتح پر سری نگر کی سڑکوں پرہونے والے جشن کو دکھایاگیا ہے۔پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار فتح پر دنیا بھر کے پاکستانیوں کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی جشن منایا اور ایک بار پھر ثابت کردیا کہ زمین پر قبضہ جس کا بھی ہو،کشمیریوں کے دل صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…