بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی ، دنیا کیلئے کاروباری مواقع کا راستہ کھلے گا ، صدر مملکت

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی اور اس سے دنیا کے لیے کاروباری مواقع کا راستہ کھلے گا جس سے وسطی ایشیائی ریاستوں سے رابطہ قائم ہوسکے گا۔متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر ’’خلیج ٹائمز‘‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تباہی کا مطلب پاکستان پر مزید مہاجرین کا بوجھ ہوگا،

پاکستان پڑوسی ملک میں عدم استحکام نہیں چاہتا بلکہ خواہش ہے کہ ملک میں تمام متعلقہ سیاسی فریقوںکی نمائندگی کرنے والی ایک جامع حکومت بن جائے۔صدر مملکت نے افغانستان میں حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کے کردار کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انسانی بنیادوں پر طالبان کی مدد کررہے ہیں کیونکہ افغانستان کے عوام پابندیوں اور فنڈز کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، امریکا نے افغانستان سے عجلت میں انخلا کیا اور یہ کہ افغانستان کے مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امریکا کو جنگ سے بچنے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کی اور بہتر حل کے طور پر مذاکرات کی حمایت کی۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر امریکی اور نیٹو افواج 23 کھرب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں استحکام نہیں لاسکے تو پھر پاکستان کے لئے یہ کرنا کیسے ممکن ہوگا۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان طویل عرصہ سے 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور افغان عوام کو اسے ایک خیر سگالی کا معاملہ سمجھا جانا چاہیے۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے سفارت کاروں اور دیگر لوگوں کو نکالنے میں بھی بہت فعال اور مثبت کردار ادا کیا اوردنیا نے ہماری ان کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک نہیں جسے اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑرہاہے، مہنگائی اس لئے زیادہ ہے کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اجناس اور تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت سپلائی چین میکانزم اور بہتر نظم ونسق کے ذریعے خوراک کی قیمتوںکو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔صدر مملکت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان صحیح راستے پر ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کی بحالی جیسے سنگین چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بروقت اور درست اقدامات کئے اور وبا کے باوجود گزشتہ مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو چار فیصد کے قریب رہی۔ڈاکٹرعارف علوی نے دبئی ایکسپو کو ایک شاندار ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ایک چیلنجنگ ماحول کے باوجود ایک کامیاب شو کی میزبانی کرنے کا تمام تر سہرا بصیرت مند قیادت کو جاتا ہے، ایکسپو 2020 نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطہ کے لئے ایک اہم ایونٹ ہے جس نے خطے اور اس سے باہر کے ممالک کو ملٹی نیشنل کمپنیوں سے روابط اور شراکت داری قائم کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا، ایکسپو میں ہمارے پاس ایک بہت ہی خوبصورت پویلین ہے، ہر ایک کو ایکسپو میں جاکر اس کا دورہ کرنا چاہیے جو ایک پرامن ملک کے طور پر پاکستان کی مثبت ساکھ کو پیش کرتا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جن کا اتوار کو اسلام آباد میں انتقال ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جوہری طاقت بنانے میں پاکستانی قوم کی مدد کی اور ایک شکر گزار قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…