ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر مادر وطن کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،وزیر اطلاعات

6  ستمبر‬‮  2021

اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر مادر وطن کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمہ میں افواج پاکستان کی جرات اور بہترین پیشہ وارانہ مہارت اور قومی ترقی، جمہوریت کی

مضبوطی اور عالمی امن کے لئے کوششیں لائق تحسین ہیں۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ 6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے عہد کی تجدید کے لئے طلوع ہوتا ہے، 6 ستمبر 1965ء کو ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دن کو جرات و بہادری، ایثار و قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے انہی لمحوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے اندرونی چیلنجز و بیرونی سازشوں کو شکست دی اور جذبہ ئ￿ ستمبر نے ہی ہمیں خودانحصاری کی منزل سے سرشار کر کے ہماری آزادی اور خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر مادر وطن کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دفاع کا جذبہ صرف 6 ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے، اہل پاکستان اور افواج پاکستان کا یہ جذبہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے، 6 ستمبر 1965ء کے شہداء اور غازیوں کو سلام جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کا فریضہ بخوبی سرانجام دیا، دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمہ میں افواج پاکستان کی جرات اور بہترین پیشہ وارانہ مہارت اور قومی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عالمی امن کے لئے کوششیں لائق تحسین ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…