وفاقی قانون بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

5  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، وزیر قانون نے تمام مجوزہ ترامیم پر مشتمل ایک جامع دستاویز خط کیساتھ وزیراعظم کو ارسال کردی۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قوانین میں 225 مرکزی اور 644 ذیلی ترامیم تجویز کی گئی ہیں،

ان ترامیم کا مقصد فوجداری انصاف کے نظام میں مکمل طور پر اصلاحات لانا ہے۔ان قوانین میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت، کنٹرول آف نارکوٹکس، ریلوے ایکٹ، پاکستان پرزنس رولز، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کریمنل پراسیکیوشن سروس اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری فارینزک سائنس ایجنسی ایکٹ شامل ہیں۔ فوجداری قوانین میں ترامیم کی تیاری میں وزیر قانون کی قیادت میں بہت بڑی کوشش کی گئی۔ ان قوانین میں ترامیم کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں سے رائے لی گئی۔ تمام صوبائی پولیس، اسلام آباد پولیس، پراسیکیوٹرز جنرل اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس سے رائے لی گئی۔وکلا، این جی اوز، انسانی حقوق کے وکلا، چاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریز اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندے سے بھی مشاورت کی گئی۔ تمام صوبائی سیکریٹریز برائے قانون پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ممبران سے بھی مشاورت کی گئی۔ان ترامیم کو بناتے وقت لا اینڈ جسٹس کمیشن کی متعلقہ رپورٹس کو بھی جانچا گیا۔ان ترامیم کو بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ تیز ترین انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ان قوانین کی تیاری میں وزارت قانون کے افسران نے دن رات کام کیا۔ ان ترامیم کا مقصد فوجداری انصاف کے نظام میں مکمل طور پر اصلاحات لانا ہے-اگر یہ ترامیم منظور ہو جاتی ہیں تو یہ فوجداری انصاف کے نظام میں ایک بہت بڑا انقلاب ہوگا۔ ان ترامیم کے ذریعے ایف آئی آر درج کرانے کا ایک موثر اور تیز ترین طریقہ کار متعارف کرایا جارہا ہے۔ترامیم کے ذریعے مقدمات کے زیرالتوا ہونے کی تعداد میں ایک بڑی حد تک کمی آئے گی۔ مقدمات کی پیروی کرنے کے وقت میں بڑی حد تک کمی لائی جا سکے گی۔ پولیس کی عوام کے ساتھ زیادتی کو ختم کیا جا سکے گا۔ ان ترامیم کے ذریعے مقدمات کو شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے گا۔ شواہد اکھٹے کرنے میں مزید بہتری اور تیزی لائی جا سکے گی۔ جدید آلات کے استعمال کو انصاف کی فراہمی کے لیے بروئے کار لایا جاسکے گا۔پاکستان کی تاریخ میں ان اصلاحات کے ذریعے ایک انقلابی کیفیت ہوگی۔ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں آج تک اس طرح کی اصلاحات پر کام نہیں کیا گیا۔اگر یہ اصلاحات نافذ العمل ہو جاتی ہیں تو ان کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر قانون نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کا پہلا مسودہ جون 2021 کو وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔مزید مشاورت کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کا دوسرا مسودہ وزیراعظم کو جمعہ کے روز ارسال کر دیا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…