ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا، مزید 75افراد چل بسے ، 3842نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 2 84 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 75 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 477 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 1 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 923 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 812 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 334مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 301 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 9 ہزار 555 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 527 ٹیسٹ کیئے گئے،اب تک کْل 1 کروڑ 72 لاکھ 22 ہزار 569 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 4 کروڑ 55 لاکھ 40 ہزار 221 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 19 ہزار 810 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 6 ہزار 590 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 79 ہزار 574 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 527 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 365 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 772 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 30 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 851 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 819 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 30 ہزار 597 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 678 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 617کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 170 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…