جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم سے شوکت ترین اور عثمان ڈار کی ملاقات

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی طرف وسائل کا رخ موڑ رہی ہے تا کہ عوامی مشکلات کم ہوں ،نوجوان پاکستانی معیشت کے لئے ریڈھ کی ہڈی ہیں اور ان کے لئے مختلف منصوبوں پر اربوں روپے کے

فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران کیا ۔ذرائع کے مطابق عثمان ڈار نے نوجوانوں کے لئے قرضہ جات کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔کامیاب پاکستان پروگرام بھی تیاریوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے ،وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس موقع پر کہا کہ منصوبے کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور جلد ملک بھر میں یہ لانچ ہوگا ،لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا فراہم کیا جارہا ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جائیگا ،مالی وسائل کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کا طریقہ کار بھی طے کیا جارہا ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کے لئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں ۔بعد ازاں وزیر اعظم سے وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے بھی ملاقات کی اور ملک بھر میں صنعتی زونز کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور جنوبی پنجاب میں ترقیاتی امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ،وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے مالی وسائل بڑھا رہی ہے اور ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی طرف مرحلہ وار گامزن ہیں تا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی دور ہو اور انہیں بھی قومی دائرے میں لاکر ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کا بھر پور موقع ملے ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…