جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرائے جا سکتے ہیں، فواد چوہدری

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں شفافیت کا بہترین ذریعہ ہے، ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام کام مکمل ہے، حکومت اور اپوزیشن کے مابین اتفاق رائے ہو گیا تو آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکتے ہیں،انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے میکنزم تیار کرنا ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں شفافیت کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ انتخابات میں

شفافیت کے حوالے سے میکنزم تیار کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ای وی ایم الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پورا کرتی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام کام مکمل ہے، حکومت اور اپوزیشن کے مابین اتفاق رائے ہو گیا تو آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکتے ہیں، ای وی ایم کے استعمال سے دھاندلی کے امکانات کم ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ انتخابی نتائج فوری دستیاب ہوں گے، اس میں الیکٹرانک ٹریل کے ساتھ پیپر ٹریل بھی دستیاب ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہمارا زور اس لئے ہے کہ یہ انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ مشین موجودہ پیپر بیسڈ نظام سے ایک قدم آگے ہے، اس میں الیکٹرانک ٹریل کے ساتھ پیپر ٹریل بھی دستیاب ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عام طور پر انتخابات کے دوران ووٹنگ پانچ بجے ختم ہو جاتی ہے اور ہمیں نتائج کے انتظار کے لئے صبح تک انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال سے انتخابی نتائج فوری دستیاب ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ دھاندلی کے امکانات بھی کم ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حکومت ن لیگ کی تھی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم ن لیگ کے تھے، الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر بھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے ہم زلف تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی آزاد کشمیر حکومت نے خود کی جبکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ان کے تابع تھی لیکن جب ن لیگ کو الیکشن میں شکست ہوئی تو انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آخر ایسا کونسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ ان کے الزامات دور کئے جا سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر وہ الیکشن ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی اور جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ انتخابات ٹھیک ہوئے ہیںاس حوالے سے ایک میکنزم تیار کرنا ہوگا جس سے انتخابات کی شفافیت پر سوال نہ اٹھایا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انتخابات میں شفافیت کا وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھا جائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات میں فرسٹ ورلڈ کی طرز پر شفافیت آئے گی۔ وفاقی وزیر نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے 36 شرائط سامنے رکھیں اور کہا کہ اگر کوئی مشین ان 36 شرائط کو پورا کرتی ہیں تو وہ الیکشن میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ہم جو نئی ٹیکنالوجی لائے ہے، وہ الیکشن کمیشن کی تمام شرائط کو پورا کرتی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز میں الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ مشینیں الیکشن کمیشن کی تمام شرائط کو پورا کر رہی ہیں جہاں تک اپوزیشن کا تعلق ہے تو انہوں نے ابھی تک یہ ٹیکنالوجی دیکھی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے ان مشینوں کو دیکھے پھر اپنا فیصلہ کرے۔ ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ اس وقت انتخابی اصلاحات میں تین طرح کی ٹیکنالوجیز پر بات ہو رہی ہے جن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین، انٹرنیٹ ووٹنگ اور بائیو میٹرک شامل ہیں، یہ تینوں اکٹھی نہیں ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت پانچ کمپنیاں ای وی ایم تیار کر رہی ہیں جو الیکشن کمیشن کی شرائط پو پورا اترتی ہیں۔ اب قیمت طے کرنے کا معاملہ ہے، ٹیکنالوجی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قانونی شرائط کے دو حصے ہیں، ایک حصہ الیکشن کمیشن کو اختیارات دینے سے متعلق ہے۔ قومی اسمبلی سے اس ضمن میں بل منظور ہو چکے ہیں جو اب سینیٹ میں ہیں۔ سینیٹ کی دو کمیٹیاں اس پر کام کر رہی ہیں، سینیٹ کی پولیٹیکل کمیٹی اپوزیشن اور حکومت کے اراکین پر مشتمل ہے جس میں یہ بل زیر بحث ہیں۔ جبکہ سینٹ کی پارلیمانی افیئرز کے بارے میں کمیٹی کے اندر بھی اس بل پر غور جاری ہے، اگر سینیٹ میں اس بل پر مزید ترامیم آئیں تو یہ دوبارہ قومی اسمبلی میں آئے گا اور قومی اسمبلی میں ان پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے ہو گیا تو اس پر جلد عمل درآمد ہو جائے گا۔ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرانے کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہے، ہم نے مشینیں خرید کر استعمال کرنی ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا تو اس کے اگلے روز ای وی ایم کی خریداری شروع کی جا سکتی ہے اور آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکتے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…