بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 75 ہزار سے متجاوز

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 67افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ 3582 کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئیں جن میں

سے 35 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 582 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 17 فیصد،پشاور میں 28 فیصد،لاہور 21 فیصد اور اسلام آباد میں 38 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کووڈ۔19کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 53 فیصد،کراچی میں 57 فیصد،پشاور میں 31 فیصد اور اسلام آباد میں 35 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 49 ہزار 798 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 107، پنجاب میں 19 ہزار 752، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 116،اسلام آباد میں 3 ہزار 492، بلوچستان میں 2 ہزار 825,گلگت بلتستان میں 936, آزاد کشمیر میں 570 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 325 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 373 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے

متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 25 ہزار 34, بلوچستان میں 30 ہزار 627, گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318, اسلام آباد میں 88 ہزار 344، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 45 ہزار 306،پنجاب میں 3 لاکھ 58 ہزار 387 اور سندھ میں 3 لاکھ 87 ہزار 261 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے

والوں کی تعداد 23 ہزار 529 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 57 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 11 ہزار 83 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہویے،

خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 477 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 804 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 328 اموات، گلگت بلتستان میں 147 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 633 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 3 ہزار 838 مریض زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…