جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاریخی مہنگائی کامجرم وزیراعظم عمران خان ہے ، مریم اورنگزیب

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تاریخی مہنگائی کامجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے ۔ عوام نہ آٹا چاول ، چینی

، دودھ ، دہی ، سبزیاں کھا سکتی ہے اور نہ ہی بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام نہ گھر کا کرایہ دے سکتے ہیں اور نہ بیمار کی دوائی لے سکتے ہیں ۔ کیا کمال تماشہ ہے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھی ہے جبکہ وزارت خزانہ مہنگائی میں کمی کا جھوٹ بول رہی ہے ۔ انہوں نے کہا پوری حکومت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جھوٹ بولنے کی اولمپکس جاری ہے ۔ آپ کے تین سال میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور افلاس کی چکی میں پیس کر رکھ دیاگیا ہے ۔ آپ کا گھر اے ٹی ایمز چلا رہے ہیں، اس لئے آپ کے لئے پاکستان سستا ترین ملک بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا عوام سے پوچھیں جنہیں ہر سال ہی نہیں، ہر ماہ اور ہر ہفتے مہنگائی کے ظلم کا شکار ہونا پڑ رہا ہے ۔ جن کا اعتماد الیکشن چوری پہ ہو وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا صرف جولائی کے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء 9.4 فیصد اور دیہات میں 7.3 فیصد مہنگی ہوئیں ۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی کا مزید ظلم عوام پر توڑا گیا ۔ جون سے جولائی میں ٹماٹر82.40، پیاز34.53، خوردنی گھی 6.70 فیصد مہنگا ہوا ۔ خوردنی تیل کی قیمت 6.56 فیصد، چینی5.08 ،آلو4.89 فیصد مہنگے ہوئے ۔ دال چنا4.89 فیصد، سبزیاں3.69 ، انڈے 3.48، مصالحہ جات کی قیمت میں 2.65 فیصد اضافہ ہوا ۔ جولائی 2020 سے جولائی 2021 کے ایک سال؎ میں گھی،انڈوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء میں ہوشربا اضافہ ہوا ۔ گزشتہ اور رواں سال میں خوردنی تیل 33.32، انڈے24.07 فیصد مہنگے ہوئے ۔ چین کی قیمت ایک سال میں 23.01 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 14.92 فیصد اضافہ ہوا ۔ جون سے جولائی کے ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 101.63، پیاز47.62، آلو12.66 فیصد مہنگے ہوئے ۔ جون سے جولائی کے ایک ماہ میں گھی 3.16، خوردنی تیل 2.27، دودھ1.19 اور چاول 1.05 فیصد مہنگے ہوئے۔ #/s#



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…