جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بچوں پر تشدد پر والدین اور والدین پر تشدد پر بچوں کو جیل جانا ہو گا، سینیٹ سے بل منظور

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بچوں پر تشدد کیا تو سزا ہوگی،اگر بزرگ والدین کو گھروں سے نکالا تو بچے جیل جائیں گے،بچوں پر تشدد پر والدین کو بھی جیل جانا ہو گا،جرم ناقابل ضمانت اور ثابت ہونے پرتین سال تک سزا ہو گی، بزرگ شہریوں کو عوامی مقامات پر داخلہ فری،علاج معالجے کی سہولیات،رہائش کیلئے اولڈ ہوم کی تعمیر کی

جائے گی، سینٹ انسانی حقوق کمیٹی نے گھریلو تشدد کی ممانعت اور سینئر سٹیزن بلز پاس کرلیا۔سینئر سٹیزن بل2021کے مطابق بزرگ شہریوں کیلئے ہسپتالوں میں الگ کاونٹر بنیں گے، عوامی مقامات میوزیم پارکس میں مفت داخلہ ہوگا،ساٹھ سال سے زائد بزرگوں کیلئے سینئرسٹیزن کارڈ بنیں گے، جن پر ریل اور ہوائی سفر میں بیس فیصد کرایہ معاف ہوگا،بزرگ شہریوں کے تحفظ کی کونسل بنے گی،حکومت فنڈ مختص کرے گی خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر پچاس ہزار جرمانہ ہوگا،پرائیویٹ ہسپتال کی غفلت سے جان کھو دینے پر متعلقہ ہسپتال پر دس لاکھ جرمانہ ہوگا،وفاقی وزیر انسانی حقوق سینئر سٹیزن کونسل کے چیئرپرسن ہونگے،ممبران میں سول سوسائٹی کا نمائندہ،چیف کمشنر اسلام آباد،فنانس ڈویڑن کا ایک نمائندہ،قومی صحت ڈویڑن کا نمائندہ،پاکستان بیت المال کا ایک نمائندہ،وزارت انسانی حقوق کی طرف سے نامزد کردہ سینئر سیٹزن،ایک قومی اسمبلی کا رکن،ایک سینیٹر،ایک وزارت پاورٹی ایلیویشن کا نمائندہ اور سیکرٹری وزارت انسانی حقوق شامل ہونگے،کونسل سینئر سٹیزن کی فلاح کیلئے قومی اور بین الاقوامی کمٹمنٹ کی تحت تجاویز مرتب کریں گی،کونسل ہر چار ماہ بھی اجلاس منعقد کرے گی۔بل کے مطابق حق دار سینئر سٹیزن کی حکومت معاشی امداد کریگی،انفراد ی طور پر انکم ٹیکس کی

ادائیگی سے مستثنیٰ ہونگے،سینئر سٹیزن کی پراپرٹی کی ٹرانسفر سے متعلق ٹرانسفری کو تمام متعلقہ دستاویزات دکھانا لازم ہو گا،سینئر سٹیزنزکی شکایات کے لئے شکایات کمیٹی کا تشکیل عمل میں لایا جائے گا، جو کہ تین ممبران پر مشتمل ہو گی،جس ادارے یا شخص کیخلاف ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے شکایات

موصول ہو گی اس پر پچاس ہزار تک کا جرمانہ ہو گا۔گھریلو تشدد کی ممانعت بل2021کے مطابق بچوں،عورتوں،کمزور افراد اور کسی بھی شخص کیخلاف جذباتی، نفسیاتی،جنسی اور معاشی تشدد گھریلو تشدد شمار ہونگے،آوازیں کسنا بھی تشدد میں شمار ہو گا، شخص کی تذلیل کرنا، فرد کی رازداری،آزادی اور سلامتی سے

متعلق متواتر غیر مناسب الفاظ ادا کرنا بھی تشدد میں شمار ہوگا،بیوی کوطلاق اور دوسری شادی کی دھمکی دینا،عورت کی ذات پر بے بنیاد الزمات لگانا بھی گھریلوتشددمیں شمار ہوگا،بیوی پر جسمانی تشدد بھی جرم تصور ہوگا،گھریلو تشدد کے مرتکب شخص کو تین سال کی سزا اور ایک لاکھ کی سزا ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…