پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار افراد حج کر سکیں گے ، سعودی حکومت نے اجازت د ے دی

23  مئی‬‮  2021

جدہ (مانیٹرنگ + آن لائن) سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ساتھ ہزار عازمین حج کو حج کرنے کی اجازت دے دی۔ جیو نیوز کے مطابق کورونا جیسی موذی وباء کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ مملکت کے باہر سے کسی غیر ملکی کو سعودی عرب حج پر آنے کا موقع ملے گا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی حکومت کے

فیصلے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کتنے افراد حج پر جا سکیں گے اس بارے میں پاکستان کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال سے کم اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد حج کے لئے نہیں جا سکیں گے۔ دوسری جانب سعودی حکومت کی عازمین حج کے لئے منظور شدہ چار کمپنیوں کی کورونا ویکسینیشن کی شرط نے پاکستانی سے سعودی عرب جانے والے شہریوں اور حج کے خواہشمند افراد کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں، پاکستانی وزارت خارجہ نے چین سے درآمد شدہ ویکسین کی منظوری کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے اور سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کے علاؤہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دیدیا ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت نے نے چینی ویکسین لگوائی ہے اورڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں لہٰذا سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کو اجازت دے کیونکہ ڈبلیو ایچ او نے چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے کرونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق چار کمپنیوں کی ویکسین لگوانے والے افراد کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہے جن میں چین کی بنائی جانے والی ویکسین شامل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…