حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائیگا بلکہ۔۔۔ سعودی نائب وزیر برائے حج نے بڑا اعلان کردیا

12  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائیگا،حج کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے ، حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کیلئے سعودی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، حج کیلئے آنے والوں کیلئے ویکسین لازمی ہو گی ، حج کے بارے میں تفصیلات اور طریقہ کار کے بارے میں شوال کے مہینہ میں اعلان کر دیا جائیگا۔خادم الحرمین الشریفین

شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی واضح ہدایات ہیں کہ حج کیلئے ایسے انتظامات کیے جائیں جس سے کرونا کی وباء حجاج پر اثر نہ کر سکے۔ یہ بات نائب وزیر حج مملکت سعودی عرب عبد الفتاح نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کے دوران کہی ، انہوں نے کہا کہ اس سال انشاء اللہ حج کے فریضے کی ادائیگی ہو گی ، حجاج کی تعداد کا اعلان کرونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شوال میں کیا جائے گا۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی ہدایات پر سعودی عرب کی وزارت حج اس پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ شوال کے مہینے میں مکمل تفصیلات کا اعلان کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کیلئے ویکسین لگوانا لازمی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے بہت قریب ہے۔ چیئرمین پاکستان

علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت وزارت حج و عمرہ اور ریاسہ حرمین شریفین نے کرونا کی وباء کے باوجود ایک کروڑ سے زائد زائرین کیلئے جو

انتظامات احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیے ہیں وہ قابل فخر ہیں اور امت مسلمہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام کی ان خدمات پر شکریہ ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا ئ کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے لیکن جس طرح سعودی عرب کی قیادت اور عوام نے عمرہ زائرین اور حرمین شریفین میں حاضری کیلئے آنے والوں کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں اس پر وزیر اعظم پاکستان ، پاکستان کی عوام کی طرف سے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…