اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند سعودی عرب نے پاکستانی قیدیوں سے متعلق بھی بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کادورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل ہے، ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان

اورسعودی عرب کے 70 پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں، عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل ہے، جس میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر توجہ دی گئی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کررہیہیں، جو سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ولی عہد نے بہت سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے اور مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدبلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے متعلق کام کر رہے ہیں، اسلامی ممالک میں اسلامو فوبیا سیمتعلق بات چیت ضروری ہے، پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اوآئی سی کا کردار اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…