پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں سعودی فرمانروا کے نام سے عالیشان مسجد بنانے کا فیصلہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے منظوری دیدی

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں مسجد تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تعمیر ہونے والی مسجد 80 کنال پر محیط ہوگی اور اس میں 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔سعودی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ مسجد میں 10 ہزار مرد، 2 ہزار خواتین نماز پڑھ سکیں گی،

مسجد میں جدید اسلامی تحقیقاتی مراکز بھی بنائے جائیں گے دریں اثنا وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ،علاقائی اوربین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے رمضان المبارک کے خصوصی ایام میں مقامات مقدسہ کی زیارت کا موقع فراہم کرنے پراظہار تشکر کیا اور گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کے اقدامات کی تعریف کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم اورسعودی ولی عہد نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کومزید بڑھانے پراتفاق کیا اور دوطرفہ تاریخی تعلقات، مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی طرف سے مقدس سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہار کیا اور سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے لیے مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی کے

شعبے میں تعاون پر بات چیت بھی کی گئی اور وزیر اعظم نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر خصوصی زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کے اقدامات کی تعریف کی۔ سعودی ولی عہد نے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا اور افغانستان میں

امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں پر روشنی ڈالی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے۔ کونسل پاک سعودی تعلقات کی ترقی کو اسٹریٹجک سمت فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کونسل تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں اہم کردارادا کرے گی، اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…