ریاض(آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کی اعلیٰ سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان بھی اسی ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز ،
اسلامو فوبیا،خطے کی بدلتی صورتحال، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت متحرک ہوگئی ۔ سپہ سالار جنرل باجوہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ۔برادر اسلامی ملک کی سول و ملٹری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مقدس سرزمین پہنچے پر سعودی حکام اورپاکستانی سفیر جنرل بلال اکبراور دفاعی اتاشی نے استقبال کیا۔ تین روزہ دورے کے دوران ایرمی چیف وزیر دفاع ، رائل ملٹری کمانڈر سمیت اہم شخصیات سے ملیں گے ۔دفاعی تعاون ، خطے کی صورتحال اور اہم بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے ۔دریں اثناء ویراعظم عمران خان بھی اسی ہفتے سعودیہ جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اوردیگر قیادت سے ملاقات کریںگے۔وزیراعظم توہین رسالت کے حوالے سے سعودی قیادت کو اوآئی سی ممالک کے سفراء سئے ہونے والی ملاقات پراعتماد میں لیں گے ۔عمران خان سعودی قیادت پر اسلامو فوبیا اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے مشترکہ جدوجہد پر زور دینگے