اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے نویں سے بارہویں سمیت بند رہینگے۔ہر طرح کے انڈور اور آؤٹ ڈور کھانوں پر پابندی عائد ہوگی، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ تمام انڈور جم بند رہینگے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق
تمام تجارتی سرگرمیاں شام 6 بجے سے سحری تک بند رہینگی۔ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرکاری اور نجی دفاتر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک دفتری اوقات کا مشاہدہ کریں۔ تمام دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کی پالیسی برقرار رہے گی۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا اور 17 مئی تک نافذ رہے گا۔