جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں کرونا سے ریکارڈ 157 اموات ہسپتالوں میں جگہ نہ بچی ٗ ہنگامی صورتحال نافذ

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 157 اموات ہوئیں جن میں سے 53 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 908 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 85 فیصد,لاہور میں 83 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور مردان میں 60 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 77 فیصد،گوجرانوالہ میں 85 فیصد،صوابی میں 71 فیصد اور مردان میں 68 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 786, پنجاب میں 23 ہزار 590, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 344, اسلام آباد میں 5 ہزار 308, بلوچستان میں 1 ہزار 24,گلگت بلتستان میں 378, آزاد کشمیر میں 972 ٹیسٹ شامل ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 86 ہزار 488 ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں

کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 560 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 16 ہزار 327, بلوچستان میں 21 ہزار 477, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247، اسلام آباد میں 72 ہزار 613, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 12 ہزار 140، پنجاب میں 2 لاکھ

85 ہزار 542 اور سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 999 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 587 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔پنجاب میں 7 ہزار 897

اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 86 مریض ہسپتالوں میں اور 12 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 66 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل

657 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 230 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 104 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 458 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض

ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 643 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 633 ہسپتالوں میں 5 ہزار 561 مریض زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…