جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عر ب میں پاکستانی سفارتکاروں کا کڑا احتساب شکایات ملنے پر شاہ محمود قریشی نے زبردست اعلان کردیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ، اسلام آباد( آن لائن، این این آئی  )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفارت کاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے گا اور سعودی عرب میں جن سفارت کاروں کی شکایات ملی ہیں انہیں واپس بلانیکا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسے سفارت کار نہیں چاہئیں جن کی شکایات

موصول ہوں اور کمیونٹی ان سے ناخوش ہو۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہو چکا ہے، اوورسیز پاکستانی 10 ماہ سے ہر ماہ 2 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج رہے ہیں، سفارتی مشنز اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت کو فروغ دے رہا ہے، شمالی علاقہ جات میں انفرا اسٹرکچرکو بہتر بنایا جا رہا ہے جس سے ناصرف لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔دریں اثنا افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے دوبئی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغان عمل امن پر اب تک سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اتوار کو ہونے والے رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ماہ صیام کے حوالے سے مبارک باد کا تبادلہ کیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایک پر امن، اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے ،ہم

افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمی کے خواہشمند ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں شراکت دار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان، افغانستان کو پرامن اور مستحکم بنانے کیلئے اپنی مصالحانہ معاونت جاری رکھنے کیلئے

پر عزم ہے ۔وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ افغانستان میں دیر پا قیام امن کی کوششوں میں ” استنبول پراسس” دوحہ ایگریمنٹ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے معاون ثابت ہو گا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک رابطے پر اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کا شکریہ ادا کیا۔

افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے افغان امن عمل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پاکستان کی مسلسل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول میں ملاقات پر اتفاق کیا ،وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کو ”استنبول پراسس اجلاس کے بعد اسلام آباد مدعو کر لیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…