ملک میں سوشل میڈیا کی بند ش پر معذرت چاہتے ہیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا کی اچانک بند ش کی وجہ بھی بتادی‎

16  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت خواہ ہوں،کہ کسی صورت بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپنے ایک ویڈیوپیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کی کال ایسی تھی کہ شاید نماز جمعہ کے بعد نکلیں گے۔پورے ملک میں جمعۃ المبارک پرسکون گزرا ہے۔

ملک میں کہیں بھی کوئی باہر نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ میں پولیس اور رینجرز کومبارکباد پیش کرتا ہوں،پنجاب کی مقامی انتظامیہ اور کراچی کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سوشل میڈیا کے سہارے ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔کوشش کرینگے کہ آئندہ سے ایسا نہیں ہوگا اور سوشل میڈیا کی بھی عوام کو تکلیف نہ ہو اور پاکستان آگے بڑھے۔ ملک میں انتشار پھیلانے والو،ایمبولینسیں روکنے والوں،آکسیجن کے ٹرک روکنے والوں،عام لوگوں کے ذرائع نقل وحرکت میں خلل ڈالنے والوں کو شکست کا سامنا کرناپڑاہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ انہیں کالعدم قرار دیا ہے۔ ان کے پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس بند کریں گے،انکے شناختی کارڈ ریکارڈ پر لائینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی صورت بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‎



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…