جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈسکہ والو زندہ باد،پرویز رشید کا ٹوئٹ فردوس عاشق اور شہباز گل بھی خاموش نہ رہے،ردعمل دیدیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، ا سلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی عوام کو بکسوں کی حفاظت کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں پرویز رشید نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام جمہوری تحریک کے وہ ہیرو ہیں جنہوں نے اپنے بکسوں کی حفاظت سے اپنے حق حاکمیت کو حاصل کیا، آج جس طرح

ڈسکہ اسلام آباد پہنچ رہا ہے اسی طرح ایک دن سارا پاکستان پہنچے گا اور پھر راج کرے گی خلق خداـ ڈسکہ والو زندہ آباد۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو علم ہوگیا ہے کہ عمران خان کے نزدیک اخلاقیات الیکشن جیتنے سے زیادہ اہم ہے ۔اتوا رکے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے گزشتہ روز ہونے والے ڈسکہ الیکشن میں دو باتیں اہم تھیں اور ان کو پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے لیڈر کے لئے اخلاقیات الیکشن جیتنے سے زیادہ اہم ہے ورنہ اس ملک میں الیکشن جیتنا کوئی مشکل کام نہیں ۔شہباز گل نے سوالیہ نشان میں کہا کہ کیا کیا کبھی ن اور پی پی کی حکومتیں ضمنی الیکشن ہاری تھیں؟ دونوں پارٹیاں ہر صورت الیکشن جیتنے کے لئے ماڈل ٹاؤن میں مخالفین کی عورتوں کے منہ گولیاں مارنی ہوتی ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں تحریک

انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس اور ریٹرننگ آفیسر سے بھی تھا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے (ن) لیگ کو الیکشن جتوانے

میں بالآخر کامیاب ہوئے۔ اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو (ن) لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کے ساتھ بھی تھا۔ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود پنجاب حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلی مثال قائم کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…