جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈسکہ ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں رینجرز اور پاکستان آرمی نے پْرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا،پر کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ذاتی دلچسپی لی اور حلقے میں موجود رہے۔10 اپریل 2021کو این اےـ75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب شفاف اور انتہائی

پْرامن ماحول میں منعقد ہوا اس سلسلے میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔ خاص طور پر کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے اس سلسلہ میں ذاتی دلچسپی لی اور حلقے میں موجود رہے، رینجرز اور پاکستان آرمی نے بھی ضمنی انتخاب کے پْرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔مزید براں پولنگ اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی مستعدی سے اس قومی فریضہ کو سر انجام دیا، الیکشن کمیشن ان تمام اداروں کے ساتھ اس حلقے کے ووٹرز کا خاص طور سے شکرگزار ہے جنہوں نے اپنے حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کیا۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخابات میں (ن )لیگ کی فتح سے بلاول بھٹو کا بیانیہ جیت گیا کہ نظام

میں رہ کر جدوجہد کرنا ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ نوشین افتخار نے استعفیٰ دینے کیلئے عمران خان کے امیدوار کو شکست نہیں دی، ہمیں خوشی ہے کہ ن لیگ نے بلاول بھٹو کی بات مان کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی سمیٹی۔ انہوںنے کہاکہ ڈسکہ انتخابات کے بعد پوری قوم کے سامنے آگیا کہ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ڈسکہ کے انتخابات میں ن لیگ سے اپنے کمٹمنٹ کو نبھایا، ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…