اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی پھر کامیاب کورونا کیسز میں کمی آنے لگی

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی ، واشنگٹن( این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے ،لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے ،سکولوں سے متعلق دو روز بعد اجلاس ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب کراچی میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 4.05فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح4.79فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے سندھ کے دیگر شہروں میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح1.60فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران 59630 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ 1599 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دریں اثنا امریکا میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا سے صحتیاب افراد کے لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے۔امریکا کے مہرے میڈیکل کالج کے سربراہ اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایڈوائزری کمیٹی میں خدمات

سرانجام دینے والے ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جوپہلے ہی کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ان کیلئے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے۔ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ کے مطابق یہ ایک ڈوز بھی ایسے افراد میں آئندہ کیلئے بہتر قوت مدافعت پیدا کر دیتی ہے اس لیے انہیں دوسری ڈوز دینا ویکسین کو ضائع کرنے کے برابر ہے۔ماہرین کے مطابق کروڑوں افراد کورونا سے ازخود صحتیاب ہو چکے لہٰذا انہیں 2 ڈوز لگوانے سے بہتر ہے کہ ویکسین انہیں دی جائیجو اس کے زیادہ مستحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…