پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

اعتزاز احسن نے عمران خان کو نواز شریف سے بہتر وزیراعظم قرار دیدیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنمااعتزازاحسن نے عمران خان کو نواز شریف سے بہتر وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے بعد پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے مزید فاصلہ پیدا کرلیا ہے، پی ڈی ایم میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش ہے کہ کوئی نیا سلیکٹڈ آرہا ہے،پی ڈی ایم کا ایجنڈا ابھی تک مسلم لیگ (ن)نے سیٹ کیا

جبکہ اتحاد میں شریک میں تمام جماعتوں کا فیصلہ مسلم لیگ (ن)کرنا چاہتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سابق گورنر محمد زبیر جاکر آرمی چیف سے ملاقاتیں کرتے ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر سفارتکاری شروع کردیتے ہیں، اسی طرح گوجرانوالہ جلسے میں تقریر پر کسی کواعتماد میں نہیں لیاگیا لیکن جب ناکام ہوتے ہیں توآپ پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔اعتزاز احسن نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سال میں ایک مرتبہ بھی ہسپتال نہیں گئے، نوازشریف کو بظاہر کوئی بیماری نظر نہیں آرہی، وہ آج سے 20 برس پہلے بھی معاہدہ کرکے چلے گئے تھے ،یہ جیلوں میں نہیں رہ سکتے۔سینٹ انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یوسف رضا گیلانی کے علاوہ کوئی شخص نہیں تھا جو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت سکے، چیئرمین سینیٹ کے انتخا ب کے معاملے پر غور کررہے ہیں کہ اسے کس عدالت میں چیلنج کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کوخود مختار صوبہ دیکھنا چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…