بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سلیکٹڈ کا متبادل تیار کیا جارہا ہے، سلیکٹڈ کو فکر مند ہونا چاہیے پی ڈی ایم اجلاس کی ناکامی کے بعد مریم نواز نے ”سلیکٹڈ”کا متبادل کسے قراردیا؟معنی خیز ٹوئٹ

datetime 18  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے استعفوں سے انکار اور لانگ مارچ کے ملتوی ہونے کے 24 گھنٹے بعد مریم نواز کا معنی خیز ٹویٹ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے استعفوں سے مکرنے اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ ملتوی ہونے کے بعد ایک دن کی مکمل خاموشی

کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ اب سلیکٹڈ کا متبادل تیار کیا جارہا ہے، سلیکٹڈ کو فکر مند ہونا چاہیے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کل کا دن بالکل بھی برا نہیں تھا،جب آپ کو معلوم ہو کہ کیا ہو رہا ہے اور کس وجہ سے ہو رہا ہے،انہوں نے اپنی ایک خاتون کارکن کو بھی جواب دیا کہ وہ صرف لوگوں کے ٹویٹ لائیک نہیں کر رہیں بلکہ سیدھا جواب بھی دے رہی ہیں،اسی ٹوئٹ سے متعلق لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیا سلیکٹڈ سامنے آئے گا تو پتہ چلے گا ۔ابھی صرف انفارمیشن ہے لیکن اشارہ پیپلزپارٹی کی طرف نہیں۔ پیپلز پارٹی جمہوری جدوجہد میں پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں واضح روڈ میپ اور استعفے کے بعد کی حکمت عملی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے الزام عائد کیا کہ 9 جماعتوں نے پارٹی استعفوں کو لانگ مارچ سے جوڑ دیا ہے ان سے

متعدد مرتبہ اس حکمت عملی کے بارے میں پوچھا گیا جو وہ اسمبلیوں سے استعفے پیش کرنے کے بعد اختیار کریں گے لیکن وہ ہمارے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔نیئر بخاری نے ان خبروں کی تردید کی کہ پیپلز پارٹی استعفوں سے بھاگ رہی ہے کیونکہ اگر پارٹی نے اسٹیبلشمنٹ سے معاہدہ کیا ہوتا تو یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کے انتخاب میں ایسی شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…