بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قرضوں کا معاملہ حل ہو گیا پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قرضوں کا معاملہ حل ہو گیا ہے، اب مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ ہمیں ورثے میں بڑی مشکل معیشت ملی،ہم نے پچھلی حکومتوں کے قرضے اتارے۔قرضے مینج ہو چکے ہیں اب مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم جب چاہیں کر سکتے ہیں،دوسری اننگز میں پرفارمنس بہتر کی جائے گی۔پارلیمانی کمیٹی بننے کے بعد آخری مرحلے میں وزیراعظم شامل ہو جائیں گے۔ رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی معاشی اورپی ڈی ایم کے لانگ مارچ، انتخابی اصلاحات سمیت طے شدہ ایجنڈے پر بات چیت کی گئی۔کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم پر کڑی تنقید کی گئی۔ اسی طرح کابینہ ارکان نے رائے دی کہ الیکشن کمیشن غیرجانبدار نہیں رہا۔ الیکشن کمیشن کو مستعفی ہوجانا چاہیے الیکشن کمیشن کا ڈسکہ اور سینیٹ انتخابات میں کردار متنازع رہا۔ انہوں نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے بیوقوفانہ ہیں اورپی ڈی ایم انتشار پھیلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سمیت عوامی مسائل کا ادراک ہے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ قرضوں کا معاملہ حل ہو گیا ہے، اب مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ ہمیں ورثے میں بڑی مشکل معیشت ملی،ہم نے پچھلی حکومتوں کے قرضے اتارے۔قرضے مینج ہو چکے ہیں اب مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…