بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

کاروباری مراکز شام 6 بجے بند ہفتہ ، اتوار مکمل چھٹی کا فیصلہ

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

لاہور،پشاور( آن لائن) کورونا کے باعث پنجاب میں نافذ پابندیوں اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتے اور اتوار کو کام کی ہرگز

اجازت نہیں ہو گی۔ صوبے کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی پالیسی پر کار بند ہوں گے۔ لاہور،راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد کے ریسٹورانٹس اور کیفے میں انڈور ڈائنگ بند ہو گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور،راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد کے تمام انڈور، آؤٹ ڈور میرج ہالز 15 مارچ سے بند ہوں گے۔ کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز 15 مارچ سے مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے۔ لاہور،راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد میں سماجی و مذہبی تقریبات کے لیے 50 افراد کی اجازت ہو گی۔7 بڑے شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تمام مزارات ،درگاہیں اور سینما ہالز بھی مکمل طور پر پند ہوں گے۔ تمام تفریحی مقامات اور پارکس کو 6 بجے بند کر دیا جائے گا۔تاہم میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس پورے ہفتے 24 گھنٹے کھلے رہیں

گے۔جنرل اسٹورز، چکیاں، فروٹ ، سبزی، تندور، ہپنجلکز ، شاپس ، ورک شاپس، اسپیئر پارٹس، فلنگ پلانٹس ، زرعی مشینری و آلات کی دکانیں اور پٹرول پمپ بھی 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔قبل ازیں عالمی وبائ کورونا وائرس کے ایک بار پھر پھیلاؤ کے پیش نظر

لاہور شہر کے مزید 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کے

علاقے حیات آباد فیز 1 کی گلی نمبر 9 ، گلبہار نمبر 4 کی گلی 3 ، ڈیفنس کالونی کی گلی نمبر11 اور حیات آباد فیز 6 کی گلی نمبر 5 میں ہفتے کی شام سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ العمل ہوگا۔ وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،ان علاقوں میں صرف ضروری اشیائ خورونوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…