اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

عمران خان نے بھی اپنا ووٹ ضائع کردیا یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ  کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا ووٹ ضائع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق قاسم گیلانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے

کہا کہ عمران خان نے بیلٹ پیپر پر امیدواروں کو نمبر دینے کی بجائے ٹک کا نشان لگا دیاہے اور اپنا ووٹ ضائع کر دیاہے ۔اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں آمد پر حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے اور شدید نعرے بازی کی ۔الیکشن کمیشن حکام نعرے لگانے سے منع کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قومی اسمبلی حال پہنچے تو حکومتی اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر وزیر اعظم کا استقبال کیا تاہم ایوان میں موجود پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید نعرے بازی کی اور جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے ۔اس موقع پرریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل تنبیہ کے باوجود دونوں جانب سے اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔الیکشن کمیشن حکام نے نعرے لگانے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر اب نعرے لگائے گئے تو ایکشن لیا جائے گا۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد حکومتی اراکین نے وزیر اعظم کے ساتھ پرجوش مصافحہ کیا اور ایڈوانس میں حفیظ شیخ کی کامیابی کی مارکباد دیتے رہے، اس موقع پر اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں بعدازاں وزیر اعظم اپنے چیمبر میں چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…