اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے حلیم عادل شیخ کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)اپوزیشن لیڈر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے، پیپلز پارٹی کی سیاست نے ان کے بانیوں کو شرمندہ کردیا، پیپلز پارٹی نوٹوں اور ووٹوں کی سوداگر ہے،پیسوں کی سیاست کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،کل کے واقعے کی

ذمہ داری وزیر اعلی سندھ پر عائد ہوتی ہے،میری تاخیر میں بھی وزیر اعلی،آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی ذمہ دار ہیں،مجھ سے سندھ حکومت خوفزدہ ہے۔بدھ کوحلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی لے جانے کیلئے بکتر بند سوا تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد پہنچی۔اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ صحافیوں سے اپنے رویے پر معذرت چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے سیاست نے ان کے بانیوں کو شرمندہ کردیا،پیپلز پارٹی نے کھوتا ٹریڈنگ کی کوشش کی پی ٹی آئی اراکین گھوڑے ہیں، کبھی نہیں بکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوٹوں اور ووٹوں کی سوداگر ہے۔ پیپلز پارٹی تمام حربوں میں ناکام ہوجائے گی۔حکومت سندھ عوام کے پیسوں سے منڈی لگارہی ہے ان کو تو غیرت کے کیپسول کھلانے چاہیے۔ آج ذولفقار علی بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی۔ اصلی بھٹو تو کبھی ایسا کرنے کا سوچ نہیں سکتے۔ یہ اصلی بھٹو نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے جان بوجھ کر تاخیر سے بھیجا گیا۔ میں صبح آتا تو

اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرتا۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں دھینگا مشتی اور ہارس ٹرینڈنگ کرنے والوں کو نااہل کرائیں گے۔ ہمارے اراکین کپتان کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے۔

قائد حزب اختلاف نے صحافیوں کے بعد سندھ پولیس پر بھی الزامات لگادیئے، انہوں نے پولیس پارٹی کو پیپلز پارٹی بننے کا طعنہ دیا۔انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی قصور وار ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بھی کل آئی جی بننا ہے، اس لئے گڈ کاپ بننے کی کوشش

ہورہی ہے۔دوسری جانب بدھ کوحلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی لے جانے کیلئے بکتر بند سوا تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد پہنچی،حلیم عادل شیخ کو اسپتال سے سندھ اسمبلی پہنچانے کے معاملے پر کورٹ پولیس اور جیل حکام کے بیان میں تضاد سامنے آیاہے۔کورٹ پولیس ذرائع کے

مطابق حلیم عادل شیخ کا تاحال پروڈکشن آرڈر موصول نہیں ہوا، ہر مرتبہ پروڈکشن آرڈر موصول ہونے کے بعد روانہ کیا جاتا ہے۔کورٹ پولیس کے مطابق جیسے ہی آرڈر موصول ہوگا، گاڑی اسپتال پہنچ جائے گی جبکہ جیل حکام کا کہناتھاکہ پروڈکشن آرڈر پورے سیشن کا ہی جاری کیا جاتا ہے، اسپیکر کی جانب سے پورے سیشن کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تین روز سے اسمبلی جا رہا ہوں، ایک سیشن کا ایک ہی پروڈکشن آرڈر جاری ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جان بوجھ کر پولیس کوئی نہ کوئی گڑبڑ کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…