بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لانگ مارچ کب شروع ہوگا؟ اپوزیشن نے سینٹ الیکشن سے پہلے تاریخ کا اعلان کردیا حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ لانگ مارچ کب اسلام آباد پہنچے گا، 10اپریل تک دھرنا دیں گے۔محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کی باڈی لینگویج بتا رہی ہے کہ حکومت نروس ہے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی

نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بالاتر ہے، اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یاد رکھو ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے۔صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوسکتا ہے، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کہتا ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آرڈیننس بھی کالعدم ہوگیا ہے۔لیگی ترجمان نے کہا کہ (ن) لیگ کافیصلہ تھاکہ پنجاب میں اپنی نمائندگی کے مطابق نشستیں حاصل کی جائیں، مسلم لیگ (ن) الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی

ہے، اکثریت ہونے کے باوجود ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر

اسے راہ فرار نہیں ملا، حکومتی ترجمانی انتہائی ڈھٹائی سے سپریم کورٹ کی رائے کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں، سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے ذریعے جو سوال بھیجا اس کا جواب تو نفی میں ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیا سپریم کورٹ نے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے

کروانے کے حق میں رائے دی، جواب ہے نہیں !۔ انہوں نے کہاکہ کیا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے بعد موثر رہا ہے تو بھی جواب ہے ، نہیں !۔ انہوں نے کہاکہ 3 مارچ یوسف رضا گیلانی کی جیت اور سلیکٹڈ کے امیدوار کے شکست کا دن ہے، ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی کٹھ پتلی حکومت کو بدترین شکست ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…