منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

مریم نواز کے دوسرے روپ سے متعلق ٹوئٹ پر عامر لیاقت نے معافی مانگ لی

datetime 25  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی شو میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد مریم نواز سے متعلق کی گئی اپنی ٹوئٹ ہٹاتے ہوئے لوگوں سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے 24 فروری کو اپنی ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کا حوالہ دیتے

ہوئے ہندو مذاہب کے پیروکاروں کی دیوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوسرا روپ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔عامر لیاقت حسین نے مذکورہ ٹوئٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے 21 فروری کو پریس کانفرنس میں کہے گئے جملوں کے بعد کی تھی۔مریم نواز نے پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات پر بات کرتے ہوئے حکمران جماعت کے ارکان کیلئے کہا تھا کہ وہ 2018 کی طرح انہیں پتلی گلی سے نہیں نکلنے دیں گی، اور وہ اب ان کا دوسرا روپ دیکھیں گے۔مریم نواز کی جانب سے دوسرا روپ کا لفظ استعمال کرنے کے بعد ہی عامر لیاقت نے 24 فروری کو ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ہندو دیوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کے بیان کو لکھا تھا۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے مریم نواز کے بیان پر ہندو دیوی کی تصویر شیئر کیے جانے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر نہ صرف خاتون کی تضحیک بلکہ ہندو مذہب کے پیروکاروں کی توہین کا الزام بھی لگایا گیا۔جہاں عامر لیاقت حسین کو

صحافی، سیاستدانوں اور سماجی شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں پاکستان ہندو کونسل کے صدر کمار ڈاکٹر رمیش واکوانی نے بھی عامر لیاقت کی ٹوئٹ کی شدید مذمت کی۔ہندو کونسل کے صدر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک شخص جو مذہبی اسکالر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ ان

کے شرمناک عمل کی مذمت کرتے ہیں جو دیگر مذاہب کا احترام کرنا بھی نہیں جانتے۔ڈاکٹر رمیش واکوانی نے عامر لیاقت حسین سے مذکورہ ٹوئٹ فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ بصورت دیگر ان کے پاس توہین مذہب ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کے

مطالبے سمیت ملک بھر میں مظاہرہ کرنے کا حق موجود ہے۔ہندو برادری کی جانب سے سخت تنقید اور لوگوں کی جانب سے برہمی کا اظہار کیے جانے کے بعد عامر لیاقت نے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے لوگوں سے معافی بھی مانگی۔عامر لیاقت نے معافی کی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘

وہ ہندو کمیونٹی کے جذبات مجروح ہونے پر معافی کے خواست گار ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا مقصد ہر گز ایسا کرنا نہیں تھا، ٹوئٹ کو ہٹا دیا ہے، وہ تمام مذاہب کی عزت کرتے ہیںِ یہی ان کے دین کی تعلیمات ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے دوبارہ بھی معافی مانگی،یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ

عامر لیاقت کو کسی بیان پر تنقید کا سامنا ہوا ہو، گزشتہ برس انہوں نے کراچی میں شدید بارشوں کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔علاوہ ازیں گزشتہ برس جنوری میں عامر لیاقت حسین کو اداکارہ مہوش حیات کی بولڈ تصویر پر تنقید کرنے کے باعث بھی لوگوں کی تنقید کا سامنا ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…