پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھائی کی جانب سے پارٹی کو دھوکا پرویز خٹک کا بھی سیاسی کیرئیر دائو پر لگ گیا حکومت کی جانب سے ایسا بیان کہ وزیر دفاع کے ہوش اڑ جائیں

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نوشہرہ ( آن لائن ، این این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ لیاقت خٹک نے نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کو دھوکا دیا۔ لیاقت خٹک کے ایسے عمل سے پرویز خٹک کی سیاست پر بھی اثر پڑے گا۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

لیاقت خٹک کو پی ٹی آئی نے سنجیدہ نہیں لیا تھا، لیاقت خٹک اتنے اثر رسوخ والے ہیں یا نہیں اس کا علم نہیں، لیکن یہ ہمارے لیے سبق ہے ۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک اگر اس پر خوش ہیں کہ ہمیں ہرا دیا تویہ بھی دیکھیں کہ ان کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے، ان کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا، لیاقت خٹک کے خلاف کارروائی کے لیے پارٹی قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھے گی۔رہنما تحریک انصاف شوکت یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف 11 جماعتیں تھیں تو دوسری طرف تحریک انصاف 2 گروپوں میں بٹ گئی تھی، ہمارے خلاف 11 جماعتیں مل کر انتخاب لڑی ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نوشہرہ میں ہم ہار گئے، مان تو رہے ہیں، دھاندلی کا شور نہیں کر رہے۔پنجاب میں ضمنی انتخاب میں شکست کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا اگر پی ٹی آئی پنجاب میں ہاری ہے تو وہاں بھی ہمارا ووٹ بینک بڑھا ہے۔دوسری جانب نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کی حمایت میں وزارت سے ہاتھ دھونے

والے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے اپنے خلاف الزمات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ ایک انٹرویومیں پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حمایت نوشہرہ کے عوام نے کی، میں نے نہیں کی، تحریک انصاف کے

ورکرز نے مسلم لیگ ن کی کھل کر حمایت کی۔لیاقت خٹک نے کہا کہ مجھے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، وزیراعظم سے ملنا چاہتا ہوں، میں نے ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی، وہ غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ان کو الیکشن نتائج

کی وجہ سے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، یہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار 22 سال سے الیکشن نہیں جیت سکا، ووٹ عمران خان کا ہے ہماری خامیوں کی وجہ سے الیکشن ہارے،میرے ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ہارنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے۔ دوسری جانب پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کی کامیابی کا جشن لیاقت خٹک کے عزیز اصغر خٹک کے گھر منایا گیا۔ ذرائع کے مطانق جشن میں سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک اور بیٹے احد خٹک نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…