جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک کو استعمال کی اجازت بھارت کے مقابلے میںویکسین کی قیمت کتنی ہوگی؟ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد(این این آئی، یو این پی )پاکستانی حکام نے روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی ہے ، ویکسین کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔حکام وزارت صحت کے مطابق روسی ویکسین کے

استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ ویکسین منگوانے کی اجازت مقامی دوا ساز ادارے اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے جن میں چینی کمپنی سائنو فارم کی ویکسین، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اور روسی ویکسین اسپوٹنک شامل ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92 فیصد موثر ہے۔اے جی پی کے مطابق 50 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسی مہینے پاکستان پہنچ جائے گی، روسی ویکسین کو منفی 18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کیے جانے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب  ملک میں کورونا سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے اور 1594 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

(این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40285 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1594 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 48 افراد انتقال کر گئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 3.9 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11295 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 32412 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34628 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1981 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 486489 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 240570 ہوگئی ہے

جب کہ 3888 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 153410ہے اور 4561 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18736 اور ہلاکتیں 193 ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا

کے مریضوں کی تعداد 65287 اور 1832ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8795 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 254 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4901 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40713 ہے اور اب تک 465 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…