حکومت کا نئے پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ پاسپورٹ کی معیادڈبل ، عوام کو فیس بھی بتا دی گئی

24  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی، پیپلزپارٹی اچھا کھیل رہی ہے، فساد کی اصل جڑ مولانا فضل الرحمان ہے۔ دہشتگردوں کے نشانے پر جو 20 سیاستدان ہیں ان میں مولانا فضل الرحمان سب سے ٹاپ پر ہیں۔

بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں، جنہیں 25 ہزار تک لایا جائیگا۔ جمعرات کو میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری ہوگا ، ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں، 28 اپریل سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا، مشرقی وسطیٰ جانے والوں کو 10 سال کے لئے پاسپورٹ جاری کریں گے، غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کے لئے پاسپورٹ جاری ہوگا۔ سی پیک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کیلئے ویزا کی سہولت مزید آسان کریں گے، بیرون ملک مقررہ معیاد سے زائد عرصے سے مقیم 64 سرکاری افسران کو 120 دن میں واپس بلایا جائے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے مجھے ای سی ایل کمیٹی کا انچارج بنایا ہے، جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ دیگر کو بلیک لسٹ سے نکالا جائے گا، بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ

ہیں، جنہیں 25 ہزار تک لایا جائیگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی پی ڈی ایم کے استقبال کے لئے کوئی ہدایت نہیں کی، میرا سیاسی تجزیہ ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی، پیپلزپارٹی اچھا کھیل رہی ہے،وہ ضمنی الیکشن کی تیاری کر رہی ہے اور سینیٹ الیکشن

میں بھی حصہ لے گی، فساد کی اصل جڑ مولانا فضل الرحمان ہے، وہ ملک ،سیاست اور اپنے اوپر رحم کریں، دہشتگردوں کے نشانے پر جو 20 سیاستدان ہیں ان میں مولانا فضل الرحمان سب سے اوپر ہیں۔ بے نظیر کی جان کو خطرے سے آگاہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کیا گیا ۔

ایسا نہ ہو مستقبل میں مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے۔مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات پر شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے وہ ناراض نہیں ہوگی، جب کراچی جائیں گے تو حکومت کے علاوہ ایم کیو ایم کے مرکز بھی جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…