مینار پاکستان جلسے نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑڈالے ”ووٹ کو عزت دو ”کا علم بلندکرنے کیلئے ہر قربانی دینگے مریم نواز نے اپنے عزائم کھل کر ظاہر کر دئیے

17  دسمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسے کی کامیابی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے زبردست موبلائزیشن کا نتیجہ ہے،تمام رہنمائوں ،اراکین اسمبلی اور کارکنوںنے بہت محنت کی،آپ سب پارٹی کا سرمایہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جاتی امراء لاہور کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور متحرک رہنمائوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے مینار پاکستان جلسے کی کامیابی پر پارٹی قائد نواز شریف اور صدر محمد شہباز شریف کی طرف سے تمام عہدیداران کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوںنے کہا کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،سابق بلدیاتی عہدیداروںنے انتھک محنت کی جس کی بدولت ہم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑے۔اس موقع پر شرکاء نے پارٹی قائد نوازشریف کے بیانیے ”ووٹ کو عزت دو ”کا علم بلند رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…