پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دبئی کے ٹاورز،مکانات،سینئر اینکر پرسن جاوید چوہدری کے سوالات پر اسحاق ڈار نے اپنا موقف عوام کے سامنے پیش کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، سینئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چوہدری کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کا ایک ہی گھر ہے پوری دنیا میں اور

وہ لاہور میں ہے،میری ہر چیز ڈکلیئر ہے،2کنال 17مرلے زمین آج سے 20سال پہلے سٹیزن فاؤنڈیشن کوعطیہ کر دی تھی جہاں اب ایک سکول چل رہا ہے اور غریب بچے پڑھ رہے ہیں،وہ میری ملکیت نہیں ہے، ڈی ایچ اے میں مکان میری بیٹی کا ہے،حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ میرے پاس 20سال پرانے ٹیکس ریٹرنز نہیں ہیں،میزبان جاوید چوہدری نے آگے چل کر دبئی کے ٹاورز سے متعلق سوال کیا تو اسحاق ڈار یکدم بھڑک اٹھے اور کہا کہ فیملی فیملی کہنے کا توکوئی تک نہیں ہے،میرے بچے آزاد اور خود مختار ہیں اور وہاں اپنا کاروبار کر رہے ہیں تو اس میں ایسی کونسی قیامت آگئی ہے،2002 سے2008تک جب میں پاکستان میں نان ٹیکس ریڈیڈنس تھا تو میں نے وہاں قسطوں پر گھر لیاغالباً 2003یا 2004میں اور 2011تک قسطیں ادا کرتا رہا،شاید 23قسطیں باقی تھیں کہ وہ مکان اپنے بچوں کو دیدیا،میں نے ہر چیز ظاہر کی ہوئی ہے، حکومتی لوگوں نے صرف تماشالگایا ہوا ہے،میرے بیٹوں کے دبئی میں کوئی ٹاورز نہیں ہیں۔وہ صرف وہاں پراپرٹی ڈویلپرز ہیں، شہزاد اکبر جھوٹا ترین شخص ہے، سیون ایچ میرا گھر ہے، یہ گھر میں نے 1988میں لیا تھا اس وقت میں سیاست میں بھی نہیں آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…