راولپنڈی( آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیردفاع نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں افواج میں دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے،چینی وزیر دفاع نے یادگار شہداء پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،چینی وزیر دفاع کو
جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔،آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے،پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔ ترجمان افواج پاکستان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیردفاع نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اشتراک بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔چین کے ساتھ آزمائشی اور برادرانہ تعلقات کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے۔ہر معاملے میں پاکستان کی غیرمشروط حمایت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔