فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ،  وزیراعظم عمران خان نےاہم قدم اٹھا لیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع پر مشاورت کے لئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس (کل)منگل کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں طلب کیا گیا

جس میں ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کیایجنڈامیں شامل کرلی ہے۔یوم استحصال کشمیراس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صحت کرونا مریضوں کیلئے انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری حاصل کریگی، ساتھ ہی وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پرغور کریگی۔اجلاس میں بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے، نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی پر کابینہ کو بریفنگ دی جائیگی، اجلاس میں وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کیلائسنس کی تجدید کی منظوری دیگی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جموں وکشمیر کی ریاستی املاک کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی جائیگی، اسلام آبادکے میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کو دینے کی منظوری دی جائیگی جبکہ وفاقی کابینہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دیگی۔وفاقی کابینہ فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کیایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دیگی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، قانون سازی، ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے، منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں بعض وزرا ایک بارپھر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…