اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی صابر شاکر نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ فوج میں تقرر و تبادلوں کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت اہم ہوگئے ہیں،اگلا آرمی چیف کون ہوگا، کب ہوگا؟اس کی کنجی اور مکمل اختیار جنرل قمر
جاوید باجوہ کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سینئر افسران کے تقررتبادلوں کو لے کر بار بار نومبر دسمبر کی بات کررہا تھا۔ن لیگ نے اپنی تقاریر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ہدف تنقید بنایا، نواز شریف نے گوجرنوالہ اور کوئٹہ میں تقریر کی، لیکن کراچی اور پشاور میں تقریر نہیں کرنے دی گئی،پشاور میں اے این پی اور کراچی میں پیپلزپارٹی سائیڈ پر ہوگئی۔صابر شاکر نے کہا کہ ان کی بڑی خام خیالی تھی، وہ بار بار کہتے تھے کہ ہم تو صرف دوشخصیات کے خلاف ہیں، صابر شاکر نے کہا کہ یہ لوگ ان سینئر آفیسرزکی جانب دیکھ رہے تھے جنہوں نے 10دسمبر کو ریٹائرڈ ہونا تھا،ان میں اہم ترین کورکمانڈرز شامل ہیں، صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ ان کا خیال تھا کہ ادھر سے سپورٹ ملے گی اور اختلافات پید اہوجائیں گے۔لیکن کور کمانڈرز کانفرنس میں کچھ نہیں ہوا سب ٹھیک تھا، ترقیاں بھی ہو گئیں، تبادلے بھی ہو گئے اورآئندہ دو تین ہفتوں میں ان ساری چیزوں پر عملدرآمد کا آغاز بھی ہو جائے گا۔