گلگت بلتستان میں تاریخی فتح کے بعد تحریک انصاف کی اب آزاد کشمیرپر نظریں، بڑا فیصلہ سامنے آگیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)گلگت بلتستان میں تاریخی فتح کے بعد تحریک انصاف کی آزاد کشمیر کے آئندہ انتخاب کیلئے منصوبہ بندی کا آغاز ،تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات ،مرکزی سینئر نائب صدر

ارشد داد بھی خصوصی ملاقات میں موجود تھے ،آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور سمیت آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر خصوصی بات چیت ،کسی انتخابی اتحاد کے بغیر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات لڑنے پر اصولی اتفاق ۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی مضبوط اور توانا قوت بن چکی ہے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی قیادت میں جماعت مکمل متحد اور اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار ہے مؤثر انتخابی مہم کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر میں بھی دوتہائی اکثریت حاصل کریں گے موزوں اور مقبولیت کے حامل امیدواروں کے تعین کیلئے جلداعلیٰ سطحی پارلیمانی بورڈ قائم کریں گے کارکنان تیاری کریں، جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…