اسلام آباد (آن لائن)پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ،وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اطلاعات شبلی فراز ،مشیر احتساب شہزاد اکبر،سینیٹر جاوید ،اسد عمر، علی زیدی،معاون خصوصی شہباز گل نے جلسوں کو روکنے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لے لیا۔
صرف ایک گھنٹے کے دوران وزیر اعظم سمیت حکومتی ارکان نے پی ڈی ایم جلسوں کا آڑے ہاتھوں میں لیتے ہوئے کڑی تنقید کی اور اسے عوام کی صحت سے کھلواڑ قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان ،شبلی فراز ،شہزاد اکبر اور سینیٹر جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے الگ الگ پیغام میں پی ڈی ایم کے جلسوںکو تنقید کا نشانہ بنایا ،ان ٹوئٹس سے واضح ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔حکومتی ارکان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں اپوزیشن کوجلسہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔دوسری جانب اسد عمر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے جلسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔