اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر مہنگی ترین شادی کے چرچوں کے بعد صنعتکار کو نوٹس جاری کر دیا۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرتعیش شادی پر غیرمعمولی اخراجات ہوئے۔ ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کے بارے میں 16 نومبر تک جواب دیا جائے۔ایف بی آر کی جانب سے معروف کاروباری گھرانے
سے اخراجات اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔واضح رہے کہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس تقریب پر مبینہ طور پر کروڑوں کے اخراجات آئے۔ تقریب میں معروف گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت کئی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئی تھیں۔جس کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی ہوئے ۔