جب بھی موقع ملا وہ خطاب کریں گے اور۔۔۔ نوازشریف نے لند ن میں میڈیا سے گفتگو میں ایسااعلان کردیا کہ عمران خان کی نیندیں اڑ جائیں

4  ‬‮نومبر‬‮  2020

لندن ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے آئی جی سندھ کے مبینہ اغواء اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہ آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے

اور پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے کو اٹھائیں گے ۔عمران خان ایک ”سوغات” ہے اور جو اس سوغات کو لیکر آئے جتنی جلدی ہو سکے اس کی جان چھڑالیں ورنہ مسائل بڑھتے جائیں گے ۔یہاں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر ابھی تک رپورٹ نہ آنا تشویش کی بات ہے ۔اپنے آئندہ خطاب سے متعلق انہوں نے کہا کہ دیکھئے جب بھی موقع ملا وہ خطاب کریں گے ،ایاز صادق کے قومی اسمبلی کے فلور پر دیئے گئے بیان سے متعلق سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اس پر اپنی پوزیشن واضح کر چکے ہیں اور ان کا وہی موقف ہے جو پہلے تھا جبکہ فواد چودھری نے جو کہا کہ اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سوغات ہے جتنی جلدی ممکن ہو سکے اسے واپس لے لیں کیونکہ ان کے آنے سے مسائل بڑھیں ہیں اور اس سوغات کو واپس نہ لینے سے مسائل مزید بڑھتے جائیں گے ،اور اس شخص نے پورے پاکستان میں تباہی پھیر دی ہے جو

کہ سب کو نظر آتی ہے اور یہ ان کو بھی نظر آنی چاہیے جو اسے لیکر آئے ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ معاملے پر رپورٹ قوم کے سامنے نہ آنا تشویشناک ہے،اس معاملے کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے قومی کے سامنے رکھیں گے ۔اس موقع پر نواز شریف میڈیا سے شکوہ کیا کہ صحافی ان سے بات تو لیتے ہیں لیکن ان کو چلائیں گے کہاں۔کیونکہ پاکستان میں ان کا خطاب دکھانے پر پابندی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…