اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، وفاقی وزراء، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت، عمران خان کا اہم اعلان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ جنوبی بلوچستا ن پچھلے ادوار میں نظر انداز رہا، جس کی وجہ سے لوگوں کو غربت اور پسماندگی کا سامنا رہا،گوادر بندرگاہ خاص اہمیت کی حامل ہے جو ملکی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، وہ جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کریں گے اور وہاں کے عوام کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے اور اس پیکچ میں شامل

منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔24 جولائی 2020 کو ہونے والی قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کے پس منظر میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود،وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی،وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر برائے کامرس عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ثانیہ نشتر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹرز صاحبان اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو جنوبی بلوچستان، خصوصاً خضدار، آوران، چاغی، خاران، واشک، لسبیلہ، گوادر، پنجگور اور تربت کے پسماندہ اضلاع  کے لیے تجویز

کردہ ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور جنوبی بلوچستان کے لیے سڑکوں، توانائی، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم، تعلیم، صحت، زراعت، مویشی، ماہی گیری اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کے جنوبی بلوچستان پچھلے ادوار میں نظر انداز رہا۔ جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو غربت اور پسماندگی کا سامنا رہا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت

نے بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی تاکہ یہ خطہ ملک کے باقی علاقوں کی طرح ترقی کرے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر بندرگاہ خاص اہمیت کی حامل ہے جو ملکی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کریں گے اور وہاں کے عوام کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے اور اس پیکچ میں شامل منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…