جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدر، وزیراعظم، وزیر قانون اور مشیر احتساب وداخلہ سمیت تمام افراد استعفیٰ دیں، ن لیگ ڈٹ گئی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، ان کی اہلیہ اور بچوں کے خلاف موجودہ حکومت کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت عظمی کے حالیہ تفصیلی فیصلے کے بعد صدر، وزیراعظم، وزیر قانون اور مشیر احتساب وداخلہ سمیت تمام افراد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے معاملے میں بھی

انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں،پی ڈی ایم کے مستقبل میں ہونے والے جلسوں میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) بھرپور حصہ لے گی، مریم نواز کے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے والے عناصر کا سراغ لگا کر حقائق سامنے لائے جائیں،فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاونٹس، مالم جبہ، ہیلی کاپٹرکیس، بی آرٹی، بلین ٹری سونامی، آٹا، چینی چوری کے مقدمات کی روزانہ بنیادوں پر سماعت کی جائے۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اللہ کے آخری رسول ہادی برحق حضرت محمد ؐ کی شان کے منافی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانس کے صدر کے اسلام مخالف بیان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فرانس کی حکومت سے احتجاج اور مطالبہ کرتا ہے کہ مسلمان دنیا کے کروڑوں عوام کی دل آزاری پر فرانس حکومت معافی مانگے،احتجاجا پاکستان کا سفیر فرانس سے واپس بلایاجائے جبکہ پاکستان میں فرانس کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیاجائے،اوآئی سی اجلاس بلاکر اسلامی دنیا کی مشترکہ جوابی حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ عالمی سطح پر اسلام، پیغمبر اسلام اور قرآن کریم سے متعلق پے درپے رونما ہونے والے واقعات کا موثر تدارک ممکن ہوسکے،اجلاس مغربی دنیا پر واضح کرنا چاہتا ہے کہ ایسے واقعات اظہار رائے کی آزادی کے زمرے میں نہیں آتے۔ فرانس سمیت مغربی دنیا مقدس شخصیات، دینی عقائد اور

مقدس مقامات کا احترام یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کرے۔ ایسی شرانگیزی اسلام اور مغربی دنیا میں فاصلے بڑھائے گی یہ عالمی برادری، جمہوریت اور ایک دوسرے کے احترام کی بین الاقوامی اقدار اورمفاد کے منافی ہے۔ اجلاس ملک میں مہنگائی کی تازہ لہر پر شدید احتجاج کرتا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر 200 سے بڑھ کر260 روپے کلو، شملہ مرچ کی قیمت 400،

پیاز 80 اور آلو 60 روپے کلو فروخت ہونا عوام کے صبر کا امتحان اور ظلم ہے۔ بے روزگاری، معیشت کی تباہی، بجلی، گیس کی قیمتوں نے پہلے ہی عوام کی معاشی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ روٹی کی قیمت 30 روپے، آٹا 75 اور چینی 115 روپے ہونا، ادویات کی قیمتوں میں 792 فیصد اضافہ عوام کے خلاف موجودہ سلیکٹڈ ظالم حکومت کے جرائم ہیں۔ملک میں اس افراتفری

کی ذمہ دار موجودہ نالائق، نااہل،ووٹ چور کرپٹ حکومت ہے۔ اجلاس سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس قاضی فائز عیسی، ان کی اہلیہ اور بچوں کے خلاف موجودہ ووٹ چور سازشی حکومت کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ عدالت عظمی کے حالیہ تفصیلی فیصلے کے بعد صدر، وزیراعظم، وزیر قانون اور مشیر احتساب وداخلہ سمیت وہ تمام افراد اپنے عہدوں

سے استعفیٰ دیں جنہیں سپریم کورٹ کے فیصلے میں عدلیہ پر حملے کی سازش کابدنیت کردار ٹھہرایا گیا ہے۔ اجلاس اس معاملے میں پاکستان بار کونسل کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہوئے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہے کہ عدالت عظمی نظرثانی کی درخواست پر جلد سماعت کرے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے، اجلاس سمجھتا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے

معاملے میں بھی انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ اجلاس پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی۔ڈی۔ایم)کے گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسوں پر اپوزیشن کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، اجلاس سمجھتا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں ’ووٹ کی حرمت کی بحالی‘ کا بیانیہ، آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے پی ڈی ایم کی

تاریخی جدوجہد قومی تحریک میں تبدیل ہوگئی ہے اور پنجاب، سندھ کے بعد بلوچستان کے عوام نے بھی اس پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔اجلاس اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پی ڈی ایم کے مستقبل میں ہونے والے جلسوں میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) بھرپور حصہ لے گی اور اس قومی تحریک کی کامیابی کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی۔ اجلاس پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی حکومت

کی اوچھی حرکتوں اور میڈیا مہم کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔ اجلاس کراچی میں مورخہ 19 اکتوبر2020 کو مریم نوازشریف صاحبہ کے کمرے کا دروازہ توڑنے، چادراور چادردیواری کے آئین، قانون، اسلام کے احکامات کی خلاف ورزی اور مشرقی اقدار روندنے کے گھناونے اقدام اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر پر بے بنیاد پرچے کے اندراج کے بعد مریم نوازشریف کے

قریبی ساتھیوں کو دھمکیوں کی بھی شدید مذمت کرتا ہے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیتا ہے کہ بادی النظر میں مریم نوازشریف کے وفادار اور نظریاتی ساتھیوں کودھمکیوں میں وہی عناصر ملوث نظر آتے ہیں جنہوں نے آئی جی پولیس سندھ کو ان کے گھر سے اغوا کیا اور زبردستی ان سے پرچے کا اندراج اور پولیس کارروائی کی ریاستی دہشت گردی کی تھی۔ یہ قابل مذمت

حرکتیں حکومتی بوکھلاہٹ اور‘ووٹ کو عزت دو‘ بیانیے کی کامیابی کا ثبوت ہے۔اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ دھمکیاں دینے والے عناصر کا سراغ لگا کر حقائق سامنے لائے جائیں۔ اجلاس سندھ پولیس کے ان افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے فسطائیت کے خلاف احتجاج کیا۔ اجلاس واضح کرتا ہے کہ پی ڈی ایم یا مریم نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کوخدانخواستہ کوئی

گزندپہنچا تو ذمہ دار سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ہوں گے جو سابق آمر پرویز مشرف کی’مکوں‘ کی طرح منہ پر ہاتھ پھیر کر پہلے ہی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ اجلاس ووٹ چور حکومت کے جھوٹے ترجمانوں کے اس پراپگنڈے کی سختی سے مذمت کرتا ہے جس میں پی ڈی ایم کو پاکستان دشمن ممالک سے نتھی کیاجارہا ہے،سقوط کشمیر، آزاد جموں وکشمیر کے منتخب وزیراعظم کے خلاف

غداری کا مقدمہ درج کرنے اور پاکستان کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی حکومت کے بیانات ثبوت ہیں کہ حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور مہنگائی، معاشی تباہی سمیت ہر شعبے میں تاریخی ناکامیوں، نااہلی اوراپنی کرپشن کااس کے پاس کوئی جواب نہیں۔ فارن فنڈنگ کیس موجودہ حکومت کی پاکستان دشمنوں سے رقوم لینے کا ٹھوس ثبوت ہے۔ الیکشن کمیشن چھ سال سے زیرالتوا

اس مقدمے میں سامنے آنے والی دستاویزات، سٹیٹ بنک کے ذریعے حاصل ہونے والی تفصیل سامنے لائے تاکہ قوم جان لے کہ عمران خان کو کس کس ملک اور کس کس شخص نے بھاری رقم فراہم کی ہے۔ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاونٹس، مالم جبہ، ہیلی کاپٹرکیس، بی آرٹی، بلین ٹری سونامی، آٹا، چینی چوری کے مقدمات کی روزانہ بنیادوں پر سماعت کی جائے۔

اجلاس سی پیک اتھارٹی بل اوراس میں استثنیٰ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرار دیتا ہے کہ سی پیک جیسے حساس منصوبے میں متنازعہ اور کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کو سربراہ رکھنا قومی مفاد میں نہیں، عاصم سلیم باجوہ کا ایک عہدے سے استعفیٰ ان کے خلاف کرپشن کے سامنے آنے والے حقائق کا اعتراف ہے لہذا ان کے خلاف قانون وانصاف کے تقاضے پورے

کرتے ہوئے فی الفور تحقیقات کی جائیں اور تکمیل تک چیئرمین سی پیک کے عہدے سے بھی انہیں ہٹایا جائے،اجلاس سمجھتا ہے کہ کسی ادارے کے سربراہ کے لئے کوئی استثنی نہیں۔اجلاس اورنج لائن ٹرین کے شانداراور عوامی سہولت کے عالمی معیار کے جدید ترین منصوبے کے افتتاح پرقائد محمد نوازشریف اورپارٹی صدر وقائدحزب اختلاف شہبازشریف کو مبارک

پیش کرتا ہے،یہ منصوبہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت، دیانتداری اور خلوص کی روشن مثال ہے۔ یہ آئرن برادر چین کا عظیم تحفہ ہے جس پر چین کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شہبازشریف نے دن رات محنت کرکے اور قومی خزانے کی مثالی بچت سے یہ منصوبے بنائے جنہیں آج نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی بناء پر ناحق جیل میں قید کیا ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف بھی ناکردہ گناہوں کی پاداش میں پابند سلاسل ہیں۔ اجلاس پارٹی صدر اور قائد حزب اختلا ف شہبازشریف کی اہلیہ اور صاحبزادی کے ساتھ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے کم ظرف رویہ کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔ اجلاس پارٹی قیادت، رہنماوں اور ان کے اہل خانہ کے جذبے، ہمت اور جرات کو سلام پیش کرتا ہے۔ اجلاس میڈیا کی ملک گیر تحریک

کی حمایت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ میر شکیل الرحمن سمیت دیگر گرفتار صحافیوں کو رہا، ان کے خلاف درج جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات خارج کئے جائیں۔اجلاس مریم نوازشریف کے کمرے پر دھاوے کی وڈیو سامنے لانے والے سینئر صحافی علی عمران سید کو غائب کرنے اور 18 گھنٹے تک انہیں نامعلوم رکھنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ علی عمران سید کے

اغوا کاروں کی تفصیل قوم کے سامنے لائی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اجلاس سمجھتا ہے کہ سچائی دبانے کے لئے ہر آواز کو نامعلوم کرنے کا رویہ ڈکٹیٹرشپ ہے جسے قوم مسترد کرتی ہے۔ اجلاس چینل 24 News کی

بندش کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے ڈائریکٹر محب علی پھْلپوٹوکے بھائی کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاگیا۔ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…