پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے احسن اقبال بھی بول پڑے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اس امر کی سختی سے تردید کی ہے کہ پارٹی قائدنواز شریف ان سے ناراض ہیں۔ قومی روزنامے کے مطابق احسن اقبال نے

کہاکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ انہوں نے خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین کے ہمراہ اسٹیبلشمنٹ کے کسی نمائندے سے ملاقات کی اور لاہور میں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اجازت کے بغیر نیب کی زیرحراست شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ان کاکہناتھاکہ یہ سب من گھڑت سٹوری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے حال ہی میں کہا تھا کہ جس وقت شہباز شریف نیب کی حراست میں تھے اس وقت ن لیگ کے تین رہنمائوں نے ان سے ملاقات کی تھی اور میڈیا کے کچھ مبصرین نے اشارہ دیا تھا کہ نواز شریف نون لیگ کے ان رہنمائوں سے ناراض ہیں جنہوں نے نیب کی جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس لئے ناراض تھے کہ ان تین رہنمائوں نے فوجی اسٹیبلشمنٹ کے سینئر نمائندے کی درخواست پر شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ یہ تین رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر حسین تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…