جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف پاک انڈیا سرحد پر پہنچ گئے، پر عزم رہیں اور اپنا فرض اخلاص اور جذبہ سے ادا کریں،جنرل قمر جاویدباجوہ کی جوانوں کو ہدایت

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرعزم رہیں اور اپنا فرض اخلاص اور جذبہ کیساتھ ادا کریں۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے

سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری ٹویٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے چھمب سیکٹر میں آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف کو بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ اب تک کی آپریشنل صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے زبردست آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپور مدد کی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں کو پرعزم رہتے ہوئے اپنا فرض اخلاص اور جذبہ سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…