بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

اسٹیبلشمنٹ سیاسی امور سے فاصلہ اختیار کرنے لگی انصار عباسی کے کراچی واقعے سے متعلق اہم انکشافات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیر کو پیش آنے والے واقعے سے چند روز قبل جب پولیس نے رینجرز کے مبینہ دبائو پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کو کراچی میں ایک ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا ،اس وقت معتبرذرائع نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی معاملات سے فاصلہ اختیار کر رہی ہے ۔

روزنامہ جنگ میں سینئر صحافی انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ کے جلسہ عام میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیاسی معاملات سے دوری اختیار کر نے کا فوری مظاہرہ کیا گیا ۔جلسہ پی ڈی ایم کی ایک بڑی سیاسی سرگرمی تھی ۔ تاہم کراچی کا واقعہ جہاں رینجرز نے مبینہ طور پر کیپٹن (ر)صفدر کیس سے غلط انداز میں نمٹا درمیانی شب میں آئی جی سندھ پولیس کو مبینہ طور پر اغوا کیا ، اس سے اسٹیبلشمنٹ کے ممکنہ طور پر ملوث ہو نے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو ئے ۔زبانیں چلنا شروع ہو ئیں کہ کیپٹن (ر)صفدر کو سندھ پولیس کے سربراہ نے اغوا کیا ۔یہ سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہوا تاکہ مریم اور ان کے والد نواز شریف کو سبق سکھایا جائے۔جس بات نے مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کو پریشان کیا وہ یہ کہ کراچی پولیس کو کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر باور کرایا گیا ۔ اکثر کے خیال میں یہ ہماری سماجی اور تہذیبی اقدار کے منافی غیر اخلاقی حرکت تھی ۔پیر کو جو غیر

معمولی واقعات پیش آئے وہ منگل کو چارج شیٹ بن گئے ۔ابتدا میں وزیر اعلی ٰسندھ نے پریس کانفرنس کی اور وزارتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ۔وزیر اعلیٰ نے تاہم محتاط رویہ اختیار کر تے ہو ئے کسی کا نام لینے سے گریز کیا ۔سندھ پولیس کے سربراہ نے بڑے منفرد انداز میں ردعمل ظاہر کیا جسے ایک نرم بغاوت قرار دیا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…