اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ بی بی کی شہادت کے بعد لوگ جائے وقوعہ پر آکر خون منہ پر لگا کر رورہے تھے، لوگوں کو روک نہیں سکتے تھے اسی لئے جائے شہادت کو دھویا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ کورونا کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے جلسے جلوس نہیں ہونے چاہئیں، گوجرانوالہ جلسے میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، نواز شریف کا بیانیہ پاکستان مخالف ہے، وزیراعظم سے کہوں گا اس پر قانون کے مطابق کارروائی کریں، لوگوں کو نواز شریف کی تقریر کا پہلے سے پتا ہوتا تو آدھا سٹیڈیم بھی نہ بھرتا، نواز شریف کے بیانیہ کی وجہ سے ن لیگ ٹوٹ جائے گی، نواز شریف کے انڈیا کے ساتھ رابطوں میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے، مسلم لیگی ارکان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ مس فائر تھا، بغاوت کا مقدمہ نواز شریف پر ہونا چاہئے تھا ،پاکستان مخالف عناصر کے ساتھ اگلی جنگ بلوچستان میں لڑی جائے گی،فوج نے الیکشن میں دھاندلی کی تھی تو نواز شریف نے پارٹی کو جنرل باجوہ کی توسیع کیلئے ووٹ دینے کیلئے کیوں کہا۔واضح رہے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے وقت اعجاز شاہ آئی بی کے سربراہ تھے ۔