بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

بھارت کے تمام حربے ناکام پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے امکانات روشن

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا پلانری اجلاس 21 سے 23 اکتوبر کو ہوگا،اس سہ روزہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ ہی میں رکھا جائے یا وائٹ لسٹ میں شامل کر لیا جائے اس حوالے سے فیصلہ ہوگا،پاکستان کو ایک ایسا ملک قرار دے دیا جائے

جہاں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت نہیں ہوتی، بصورت دیگرایران اور شمالی کوریا کی طرح بلیک لسٹ میں شامل کرکے پاکستان پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہوسکتے ہیں،پاکستان نے آئی سی آرجی کے 150 سوالات کا مفصل جواب دیا،27 میں سے 21 اہداف پربڑی پیش رفت کی ہے اور نیکٹا، اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف ایم یو نے تمام اہداف پورے کئے۔جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر دو ہزارانیس تک وقت دیا گیا تھا ، جس میں بعد میں مزید چار ماہ توسیع کر دی گئی، اس دوران پاکستان نے ضروری قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کے لیے ایک موثر نظام تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی، فروری 2020 میں ایف اے ٹی ایف نے یہ تسلیم کیا کہ پاکستان نے ٹاسک فورس کی جانب سے دیے گئے27مطالبات میں سے 14پرعملدرآمد کرلیا ۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…