ہمارے وزیر اور مشیر ٹکے کے نہیں، گندے انڈے کھانے کیلئے تیار ہو جائیں، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کشیدگی کی اندرونی کہانی

16  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق ثناء اللہ مستی خیل نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی کارکردگی اور وزراء اور مشیروں پر بھی کڑی تنقید کی۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی

پارٹی کے اجلاس کے آغاز پر ہی ماحول میں کشیدگی کا شکار ہوگیا۔ وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ عطاء اللہ بات شروع کریں گے جس پر رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں آزاد منتخب ہوا ہوں۔ثناء اللہ مستی خیل نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی کارکردگی اور وزراء اور مشیروں پر بھی کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اور مشیر ٹکے کے نہیں، گندے انڈے کھانے کیلئے تیار ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کے لیے حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، عوام بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل نہیں رہے، ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے حالات ہماری وجہ سے خراب نہیں ہیں، جو آج جلسے کررہے ہیں ان لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا، حماد اظہر اور فخر امام کو چینی گندم کے بحران پر قابو پانے کا ٹاسک سونپا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں، ہم سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ آپ کی ٹیم ناقص ہے لیکن آج ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت پر مشکل وقت ہے اس لیے تحفظات کے باوجود ہم ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…